سکھر اور لاڑکانہ میں 16 شرپسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے  

سکھر اور لاڑکانہ میں 16 شرپسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے  

سکھر: ذرائع کے مطابق سکھر اور لاڑکانہ کے کچے کے علاقے میں سوئی کے سردار جلال الدین کلپر سمیت 16 شرپسندوں نے رینجرز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔اس حوالے سے تقریب شہباز رینجرز ہیڈ کوارٹر سکھر میں ہوئی۔ ونگ کمانڈر شہباز رینجرز، کرنل امتیاز خان، ڈی آئی جی سکھر فیروز شاہ اور کمشنر لاڑکانہ عباس بلوچ نے شرکت کی۔ ہتھیار ڈالنے والوں نے باری باری اسلحہ حکام کے حوالے کیا ۔

شرپسندوں نے سوئی کے سردار جلال الدین کلپر کی معاونت سے ہتھیار حکام کے حوالے کئے۔ شرپسندوں کو قومی دھارے میں لانے کے لئے روایتی سندھی ٹوپیاں، اجرک اور وطن سے محبت کی علامت کے طور پر قومی پرچم بھی دیئے گئے۔ حکام کا کہنا ہے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے افراد کی مکمل قانونی معاونت کی جائے گی۔ 

واضح رہے اس سے پہلے بھی اندرون سندھ اور بلوچستان میں متعدد شرپسندوں نے سیکیورٹی اداروں کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں