سلیکشن کمیٹی نے قومی کرکٹرز کی غیر ملکی لیگز کھیلنے کی مخالفت کر دی

سلیکشن کمیٹی نے قومی کرکٹرز کی غیر ملکی لیگز کھیلنے کی مخالفت کر دی

لاہور: ہانگ کانگ میں چوکوں اور چھکوں کا میلہ سج چکا ہے۔ اس ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستانی اسٹار پلیئرز بھی جلوہ گر ہو رہے ہیں لیکن ادھر سلیکشن کمیٹی نے قومی کھلاڑیوں کی غیر ملکی لیگز کھلنے کی مخالفت کر دی۔ سلیکشن کمیٹی کا موقف ہے کہ نان سٹاپ کرکٹ کی وجہ سے بیرون ملک لیگز کھیلنے کا جواز نہیں بنتا۔ اس سے پیسہ تو مل جائے گا جبکہ فٹنس جاتی رہے گی ۔

انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کرکٹرز کو لیگز کھیلنے کی بجائے آرام کرنا چاہیے تھا۔ پی سی بی کو لیگز کھیلنے سے متعلق یکساں قانون سازی کرنی چاہیے۔ سلیکشن کمیٹی کے مطابق مصباح الحق ہانگ کانگ میں ٹی 20 کی بجائے 3 روزہ کرکٹ کھیلتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔

ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کے علاوہ سعید اجمل اور دیگر کھلاڑی بورڈ کی جانب سے این او سی جاری ہونے کے بعد ہانگ کانگ میں ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اِن ایکشن ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں