دفتر خارجہ نے دو پاکستانی نوجوانوں کی بھارت میں رہائی کی تصدیق کر دی

دفتر خارجہ نے دو پاکستانی نوجوانوں کی بھارت میں رہائی کی تصدیق کر دی

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارخہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت ‏پاکستانی طلبہ فیصل اعوان اوراحسن خورشید کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ وہ ‏طالب علموں سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر بھارت سے رابطے میں تھے۔ ‏دونوں طلبہ کو جلد پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔ ان طلبا کو اڑی واقعے کے بعد غلطی سے سرحد پار کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ‏

تر جمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے طالب علموں کو بے گناہ قرار دیا ہے۔

غلطی سے سرحد پار کرنے والے پاکستانی نوجوانوں کو سلاخوں کے پیچھے رکھا اور تفتیش در تفتیش کی مگر ہاتھ کچھ نہ آیا۔ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی مظفر آباد کے فیصل اعوان اور احسن خورشید پر اُڑی حملے میں سہولت کار ہونے کا الزام ثابت نہ کر سکی اور رہا کرنے پر مجبور ہو گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں