افغان صدر حامد کرزئی نے پشاور زلمی کو فتح کی مبارکباد کے ساتھ انوکھی دعوت دے ڈالی

افغان صدر حامد کرزئی نے پشاور زلمی کو فتح کی مبارکباد کے ساتھ انوکھی دعوت دے ڈالی

کابل:افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی فاتح پشاور زلمی کی ٹیم کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کابل کے دورے کی دعوت دی ہے۔پشاور زلمی نے پانچ مارچ کو لاہور میں کھیلے گئے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو شکست دے کر پہلی بار یہ ٹورنامنٹ جیتا ہے۔

یہ پیغام افغان نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی نے پہنچایا ہے۔جاوید آفریدی کے مطابق انھوں نے یہ دعوت قبول کر لی ہے اور پشاور زلمی کی ٹیم رواں سال موسم گرما میں کابل کا دورہ کرے گی اور اس ٹیم میں شاہد آفریدی سمیت تمام بڑے کھلاڑی شامل ہوں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا پشاور زلمی کی ٹیم اپنی کوششوں سے افغانستان اور پاکستان کو قریب لا سکتی ہے.

اور کرکٹ کے ذریعے سے دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے قریب آ سکتے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں افغان کھلاڑی بھی شریک ہوئے تھے تاہم رواں برس مصروفیات کی وجہ سے وہ پی ایس ایل میں حصہ نہیں لے پائے تھے۔