نائیکی نے خواتین کے لیے حجاب بنا دیا

نائیکی نے خواتین کے لیے حجاب بنا دیا

لاہور:حال ہی میں سپورٹس کی اشیاءکے معروف برانڈ نائیکی نے خواتین کھلاڑیوں کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے اور خواتین کھلاڑیوں کے لیے حجاب متعارف کروایا ہے۔

نائیکی نے مختلف خواتین کھلاڑیوں سے اس حجاب کی ڈئزائیننگ کے لیے رابطہ کیا تا کہ بہترین حجب تیار کیا جا سکے جس میں خواتین کھلاڑی آرام دہ محسوس کر سکیں ۔کمپنی ایک سا ل سے حجاب پر کام کر رہی تھی ۔

اس حجاب کا میٹیریل ایسا ہے کہ بالوں میں پسینہ آنے کی وجہ سے خواتین غیر مطمئن نہیں ہوں گی ۔مسلمان خواتین کھلاڑیوں کے لیے یہ ایک بڑا قدم ہے اور تمام مسلمان خواتین کھلاڑی اس پر شکر گزار ہیں۔