جمشید دستی نے بھی لوگوں کو چائے پلانا شروع کر دی

جمشید دستی نے بھی لوگوں کو چائے پلانا شروع کر دی

مظفر گڑھ: عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی جب بھی کوئی کام کرتے ہیں تو انوکھا ہی کرتے ہیں اس دفعہ انہوں نے چائے کا ہوٹل کھول لیا ہے۔ ہوٹل پر چائے بنائی اور لوگوں کو پیش بھی خود کی۔ رکن قومی اسمبلی کو چائے بناتا دیکھ کر لوگوں کی کثیر تعداد جمع ہو گئی۔

ملک میں آئندہ انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں اس حوالے سے جمشید دستی نے بھی اپنی پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے یہ انوکھا کام شروع کر دیا ہے تاکہ لوگوں سے رابطہ مہم کو تیز کیا جائے۔ عوامی راج پارٹی نے 8 اپریل کو ملتان میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں