انٹرنیٹ پر لوگوں کو برا بھلا کہنے والے خود بزدل ہوتے ہیں:انوشکا شرما

انٹرنیٹ پر لوگوں کو برا بھلا کہنے والے خود بزدل ہوتے ہیں:انوشکا شرما

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے تعلق کو کون نہیں جانتالیکن بعض لوگ اپنے پسندیدہ ستاروں کے تعلقات کو پسند نہیں کرتے اور سوشل میڈیا پر اپنی بھڑاس نکالتے ہیں ۔

ایسا ہی ہوا ہے انوشکا شرما کے ساتھ جن کے بارے میں لوگ سوشل میڈیا پر لوگ انوشکا کی آنے والی فلم ’پھلواری‘ کے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ اس فلم کو ویرات پروڈیوس کر رہے ہیں۔انوشکا کا کہنا ہے کہ’ ’سوشل میڈیا پر جو لوگ بھی کسی کو ٹرول کرتے ہیں یا برا بھلا کہتے ہیں وہ دراصل خود بزدل ہوتے ہیں ان کے پاس کرنے کو کوئی کام نہیں ہوتا اور جو سچے لوگ ہوتے ہیں وہ اپنے کام میں مصروف ہوتے ہیں ان کے پاس ایسی بکواس کا وقت نہیں ہوتا“۔

واضح رہے کہ انوشکا کی نئی آنے والی فلم ان کی بحیثیت پروڈیوسر دوسری فلم ہے۔