چین میزائل حملوں سے محفوظ سٹیلتھ ڈرون طیارہ بنائے گا

چین میزائل حملوں سے محفوظ سٹیلتھ ڈرون طیارہ بنائے گا

بیجینگ:چین دنیا بھر میں سب زیادہ میزائل تیار کرنے والے ممالک میں شامل ہے ،اب چین ایسے کثیر المقاصد فوجی ڈروان طیارے بنائے گا جوکہ میزائل حملوں سے محفوظ ہونگے اسکی بنیادی وجہ یہ ڈروان جدید سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس ہونگے۔چائینہ ڈیلی کے مطابق یہ چین کا اپنی فوجی صلاحیتوںکو جدید تقاضوں کے مطابق ڈالنے کے فوجی پرگرام کاحصہ ہے۔
ڈروان جدید دور کا ایسا ہتھیار جسے ریڈار سے دیکھنا بھی مشکل ہے یہ اپنے کیمروں کی مدد سے دور تک دیکھنے کی صلاحیت اور لمبے فاصلے تک حملہ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں یہ جدید جنگوں کا نہایت کارآمد ہتھیار ہے۔
واضح رہے چین اپنی فوجی صلاحیت میں اضافے اور جنگی تحقیق پر اربوں ڈالر خرچ کر رہا ہے جس میں نت نئے ہتھیار سٹیلتھ طیارے یہاں سٹیلتھ ائیر کرافٹ کیرئیر بھی شامل ہیں۔
چینی فوج کے ترجمان کئے مطابق چین لمبے فاصلے تک جانے والے ڈران طیاروں پرکام کر رہا ہے اور جلد ہی یہ جدید ڈروان جہازچین کی فوج کا حصہ ہونگے۔