خالد لطیف اور شرجیل کیساتھ میرا کیس بھی سنا جائے: دانش کنیریا

خالد لطیف اور شرجیل کیساتھ میرا کیس بھی سنا جائے: دانش کنیریا

لاہور: کرکٹ کرپشن کیس میں تاحیات پابندی کے شکار کرکٹر دانش کنیریا نے وزیراعظم نواز شریف سے فریاد کی ہے کہ انہیں بھی پاکستانی ٹیم میں کھیلنے کا موقع دیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ محمد عامر کیلئے دروازے کھلے ہیں تو پھر میرے لیے کیوں نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانش کنیریا نے وزیر اعظم سے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ خالد لطیف اور شرجیل کیساتھ میرا کیس بھی سنا جائے اور میرے خلاف جو بھی ثبوت ہیں سامنے لائے جائیں۔

دانش کنیریا نے کہا کہ نجم سیٹھی، شہریار خان سے بار ہا اپیل کی لیکن کوئی نہیں سنتا۔ میں پی سی بی کا کھلاڑی ہوں اور پی سی بی میری بات سنے۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر کے معاملے میں بورڈ کا کردار مختلف ہے۔  انگلش کرکٹ بورڈ نے میرے خلاف جابرانہ فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ دانش کنیریا پر انگلش کرکٹ بورڈ نے 2012 میں تاحیات پابندی عائد کی تھی۔ دانش کنیریا پر انگلش کاﺅنٹی میں میچ فکسنگ کروانے کا الزام لگا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں