لوک گلوکار پٹھانے خان کی 17 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

لوک گلوکار پٹھانے خان کی 17 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

لاہور: میڈا عشق وی توں، میڈا یار وی توں جیسا مشہور کلام گانے والے پٹھانے خان کی 17ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ پٹھانے خان کے گیت آج بھی ملک بھر میں یکساں پسند کیے جاتے ہیں۔ ممتاز لوک گلوکار غلام محمد عرف پٹھانے خان 1920 میں جنوبی پنجاب کے علاقے کوٹ ادو میں پیدا ہوئے۔ ان کے گائے ہوئے بے شمار لوک گیت اور صوفیانہ کلام آج بھی مقبول ہیں۔

ان کے بڑے صاحبزادے اقبال خان نے برسی کے موقع پر اپنے والد کا کلام گا کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جنوبی پنجاب کے چھوٹے سے علاقے کوٹ ادو میں پیدا ہونے والے اس گلوکار نے اپنی گائیکی سے بڑا نام کمایا اور 80 سے زائد ایوارڈ اپنے نام کئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں