چیمئنز فٹبال لیگ، بار سلونا نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

 چیمئنز فٹبال لیگ، بار سلونا نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

لندن: چیمپئنز فٹبال لیگ کے میچ میں بارسلونا نے پیرس سینٹ جرمین کو 6 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔ بارسلونا کو تیسرے ہی منٹ میں پیرس سینٹ جرمین کے خلاف پہلی کامیابی مل گئی۔

میچ کے 39ویں منٹ میں پی ایس جی کے پلیئر نے اپنی ہی ٹیم کے خلاف گول کر کے بارسلونا کی برتری دو صفر کر دی۔ بارسلونا کی جانب سے تیسرا گول میسی نے پنلٹی کِک پر کیا۔

مخالف ٹیم نے کچھ ہمت دکھائی اور باسٹھویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ دو ایک کر دیا۔ بارسلونا کے کھلاڑیوں نے حریف گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں انہوں نے وقفے وقفے سے مزید تین گولز کیے جبکہ مخالف ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود ایک گول سے آگے نہ بڑھ سکی۔ اس کامیابی کے بعد میسی کی ٹیم ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں