بھارت نے پاکستانی سرحد پر امریکی ساختہ ڈرون طیارے تعینات کر دئیے

بھارت نے پاکستانی سرحد پر امریکی ساختہ ڈرون طیارے تعینات کر دئیے

اسلام آباد:بھارت نے پاکستان کی سرحد  پرمقبوضہ کشمیر کے علاقے میں امریکی ساختہ ڈراون جہاز تعینات کردئیے ہیں ان جاسوس جہازوں کا مقصد پاکستان زیر انتظام کشمیر کی سرحد پر جاسوسی کا نظام بنانا ہے۔ پاکستان کے دفاعی ماہرین بھارت کے اس اقدام کو اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔تفیصلات کے مطابق امریکا سے حاصل کئے گئے یہ ڈروان رات کی تاریکی میں دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں یہ جاسوس جہاز پونچھ اور راجوڑی سیکٹر میں تعینات کیا گیا ہے۔ سرحدی نگرانی والے ان ڈراونز کو مرکز سری نگر میں بنایا گیا ہے۔
واضح رہے امریکا پاکستان کو اس قسم کے ڈرونز کی فراہمی سے انکار کر چکا ہے یہاں تک کہ پاکستان نے متعدد دفعہ امریکا کو ان نگرانی والے جہازوں کی فراہمی کی درخواست کر چکا ہے۔ د فاعی امور کے تجزیہ کار کہ کہنا ہے نئی دہلی اور واشنگٹن نے صدر اوبامہ کے دورے حکومت نے سٹرٹیجک معاہدوں پر دستخط کئے تھے ۔
اُن کا مزید کہنا تھا پاکستان حکومت کو امریکا کے ساتھ یہ معاملہ اُٹھانا چاہیے اور سرحدی نگرانی کا نظام بھی وضح کرنا چاہئے۔یاد رہے ان چھوٹے ڈرونز کا پتا چلانا خاصا مشکل مرحلہ ہے اور یہ پاکستان میں کہیں بھی گھس کر حساس معلومات حاصل کر سکتے ہیں