مارچ کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر میں ہونے والے واقعات کی تصویری جھلکیاں

مارچ کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر میں ہونے والے واقعات کی تصویری جھلکیاں

لاہور:مارچ 2017جہاں کچھ یادگار لمحوں کے ساتھ شروع ہوا وہیں کئی افسردہ خبریں بھی سننے کو ملیں ۔اوائل مارچ میں دنیا کیسی رہی دیکھئے ان تصویری جھلکیوں میں۔
جرمن اسکول نے مسلمان طلبا کے نماز پڑھنے پر پابندی لگادی۔جرمن حکام کا موقف تھاکہ مسلمان بچوں کے وضو کرنے اور نماز پڑھنے سے مقامی بچوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔


جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں آزادیِ کشمیر کے پوسٹر لگ گئے۔مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے بھارت کے تعلیمی اداروں میں بھی آواز یں بلند ہونے لگی۔ یونیورسٹی کی دیوار پر آزادیِ کشمیر کا پوسٹر دیکھ کر بھارتی حکمران بوکھلا گئے۔


شاہ سلمان کی وزیرثقافت اور انکی بیٹی کے ساتھ سلیفی کی دھوم


صومالیہ'شدید خشک سالی اور قحط کے باعث 48 گھنٹوں میں 110 افراد جاں بحق


ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پابندی کے نئے حکم نامے پر دستخط کر دئیےاس نئے حکم نامے کے مطابق اب چھ مسلم ممالک کے شہریوں پر امریکا کے ویزے کے حصول پر پابندی لگائی گئی ہے،تاہم وہ لوگ جن کے پاس پہلے سے ویزہ موجود ہے وہ امریکا میں داخل ہو سکتے ہیں۔


پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونے والے فائنل نے دنیا بھر میں دھوم مچائی۔


شمالی کوریا اور ملائیشیا نے ایک دوسرے کے شہریوں کے ملک چھوڑنے پر پابندی لگا دی۔


خلیج فارس ایرانی جہازوں نے امریکی جہاز کو راستہ بدلنے پر مجبور کر دیا۔برطانوی میڈیا نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانی پاسدران انقلاب کے بحری جہاز امریکی جہاز کے چھ سو میٹر قریب پہنچ گئے ایک امریکی اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر امریکی میڈیا کو بتایا کہ ایرانی بحری جہازوں نے امریکی جہاز کو راستہ بدلنے پر مجبور کیا اہلکار کے مطابق ایرانی بحری جہازوں نے امریکی اور دوسری بحری جہازوں کے درمیان آنے کی کوشش کی۔

مصنف کے بارے میں