کراچی :عزیز آباد سے اسلحہ بر آمدگی کیس کی سماعت, کراچی پولیس نے رپورٹ جمع کرادی

کراچی :عزیز آباد سے اسلحہ بر آمدگی کیس کی سماعت, کراچی پولیس نے رپورٹ جمع کرادی

کراچی:عزیز آباد سے اسلحے ، کی برآمدگی کیس کی سماعت کی گئی۔پولیس نے عدالت میں پراگیس رپورٹ جمع کرادی۔پولیس رپورٹ میں کہا کہ اسلحہ کی شناخت کے لیے کسٹم حکام کو خط لکھ دیا۔برآمد ہونے والے اسلحہ کی مخصوص مارکنگ کی روشنی میں وزارت داخلہ و خارجہ کو بھی خطوط لکھ دیے گئے ہیں۔عدالت نے اسلحہ کی سی او ڈی اور نیشل فرانزک سا ئنس ایجنسی اسلام آباد کی رپورٹ طلب کر لی۔

پولیس رپورٹ میں کہا کہ اسلحہ کی شناخت کے لیے کسٹم حکام کو خط لکھ دیا۔کسٹم حکام سے اسلحہ کی اندرونِ ملک درآمدگی کے قوائف مانگ لیے گئے ہیں۔برآمد ہونے والے اسلحہ کے بر اور اسلحہ بنانے والی کمپنیوں کی مخصوص مارکینگ کی روشنی میں وزارت داخلہ و خارجہ کو بھی خطوط لکھ دیے گئے ہیں۔عدالت نے اسلحہ کی سی او ڈی اور ڈائریکٹر جنرل نیشل فرانزک سائینس ایجینسی اسلام آباد کی رپورٹ طلب کر لی.عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ ملزمان کی گرفتاری سے متعلق بھی پیش رفت کرکے رپورٹ دی جائے۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے استعداکی ہے کہا ایک سیاسی جماعت کے خوف کے باعث عام شہری ملزمان کی شناخت کرنے سے گھبرا رہے ہیں،مزیدکاروائی کے لیے وقت دیا جائے،اکتوبر 2016 میں عزیزآباد میں گھر کے ٹینک سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہواتھا۔

مصنف کے بارے میں