بلوچستان میں کیسکو نے لوگوں کو بجلی کی لٹکتی تاروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا

بلوچستان میں کیسکو نے لوگوں کو بجلی کی لٹکتی تاروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا

کوئٹہ : بجلی کے پول گر گئے ہیں تو خود لگائیں۔  بلوچستان میں بجلی کی ترسیل کار کمپنی کیسکو نے لوگوں کو بجلی کی لٹکتی تاروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ۔ صحبت پورکے گاؤں میں پول گر گئے، لیکن کیسکو نے مرمت کی زحمت ہی نہیں کی، لوگوں نے اپنے مدد آپ کے تحت بجلی کی فراہمی کیلئے لکڑی کے پول بنا لئے۔ لکڑی کے پول پر بجلی کی ننگی تاریں گھروں تک بجلی پہنچا رہے ہیں۔

کیسکو انتظامیہ کسی سانحہ کا انتظار کرنے لگی،ہوا اور بارش میں کرنٹ سے لوگوں کی جان کو خطرہ پیش آسکتا ہے۔لوگوں نے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ بجلی کے کھمبے لگائے جائیں تاکہ ان کی زندگیوں کو درپیش خطرات سے بچایا جائے۔

مصنف کے بارے میں