مراد علی شاہ نے 6 ہزار نئے ڈاکٹرز بھرتی کرنے کیلئے منظوری دیدی

مراد علی شاہ نے 6 ہزار نئے ڈاکٹرز بھرتی کرنے کیلئے منظوری دیدی

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صحت سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے سندھ پبلک سروس کمیشن سے پاس 6 ہزار ڈاکٹروں کو آفر لیٹر جاری کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کی بھرتی سے متعلق سمری منظور کر لی ہے جس کے تحت ان ڈاکٹروں کی بھرتی کر کے دیہی علاقوں میں بھیجا جائے گا۔

مراد علی شاہ نے کہا اسپتالوں میں ڈاکٹروں کے نہ ہونے سے مریض پریشان ہیں۔ صحت کے بجٹ میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کا فائدہ عوام تک پہنچنا چاہئے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے 2014 میں تقرر کیے گئے 377 عارضی ڈاکٹروں کو ریگولر کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔

اجلاس میں وزیر صحت سکندر میندھرو، چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات محمد وسیم، سیکریٹری خزانہ و دیگر افسران نے شرکت کی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں