گوئٹے مالا کے شیلٹر ہوم میں آتشزدگی، 22 لڑکیاں ہلاک

گوئٹے مالا کے شیلٹر ہوم میں آتشزدگی، 22 لڑکیاں ہلاک

گوئٹے مالا سٹی: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شیلٹر ہوم گوئٹے مالا میں سان جوز پنولا کے مقام پر واقع شیلٹر ہوم میں آگ لگنے سے 21 لڑکیاں جھلس کر جاں بحق ہو گئی ہیں۔ شیلٹر ہوم جہاں 18 سال سے کم عمر بچے بچیاں رہائش پذیر تھے۔ مقامی ہسپتال کے مطابق ہلاکتوں کے علاوہ 40 مزید افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔ گوئٹے مالا نیشنل پولیس کے سربراہ نیری راموز کا حادثے سے متعلق کہنا تھا کہ آتشزدگی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب چند نوجوانوں نے جنہیں انتظامیہ نے جھگڑے کے بعد علیحدہ مقام پر منتقل کیا تھا شیلٹر ہوم سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس چیف کے مطابق ان مشتعل افراد نے ایک میٹرس کو نذرآتش کیا جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

نیری راموز کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ ابھی اس حوالے سے تفتیش میں مصروف ہے کہ کیا شیلٹر سے بھاگنے والے افراد ہی آگ لگانے میں ملوث ہیں یا ایسا کسی اور کی جانب سے کیا گیا۔ گوئٹے مالا کے سولسٹر جنرل نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ جو ہوا وہ بہت افسوس ناک تھا ایسا کبھی نہیں ہونا چاہیئے تھا۔

آگ بجھانے والے عملے کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصاویر میں کمبلوں میں جلی ہوئی لاشوں کو زمین پر پڑا دیکھا جا سکتا ہے۔ گوئٹے مالا کے صدر جمی مورالز نے واقعے کے بعد 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کر دیا جبکہ حکومت کی جانب سے شیلٹر ہوم کی صورتحال کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں