پشاور زلمی کیلئے انعام کا اعلان، عمران خان نے پرویز خٹک سے وضاحت مانگ لی

پشاور زلمی کیلئے انعام کا اعلان، عمران خان نے پرویز خٹک سے وضاحت مانگ لی

اسلام آباد: میڈیا رپورٹ کے مطابق سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پرویز خٹک سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی وضاحت مانگی ہے اور پرویز خٹک کو کہا کہ آپ نے کس بنیاد پر عوام کی رقم پرائیوٹ کلب کو دینے کیلئے اعلان کر دیا۔


واضح رہے پرویز خٹک نے پی ایس ایل کا فائنل جیتنے کے بعد پشاور زلمی کیلئے 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا تھا جبکہ عمران خان شروع دن سے ہی پی ایس ایل کا لاہور میں فائنل کرانے کیخلاف تھے اور اس فیصلے کو پاگل پن قرار دیا تھا اور غیرملکی کھلاڑیوں کو ’پھٹیچر کہہ کر مخاطب کیا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں