پشاور زلمی کے مداح نے ڈیرن سیمی کا چیلنج پورا کر دیا

پشاور زلمی کے مداح نے ڈیرن سیمی کا چیلنج پورا کر دیا

لاہور : پاکستان سپر لیگ فائنل کی جیت کے بعد پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اپنا وعدہ یاد کرانے کے لئے انوکھا طریقہ اختیار کر لیا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پشاور زلمی کے ایک مداح بچے نے جب اپنا سرمنڈوا کر تصویر شیئر کی تو ڈیرن سیمی نے بھی فوری جواب دیا اور اس ٹویٹ پر کہا کہ اب یہ بچہ دل کی گہرائیوں سے پشاور زلمی ہے۔
ڈیرن سیمی نے بچے کو سرمنڈوانے پر داد بھی دی۔ واضح رہے کہ ڈیرن سیمی جاوید آفریدی کو بار بار ٹنڈ کروانے کا وعدہ یاد دلا رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ایک بار پھر ڈیرن سیمی نے بچے کے سرمنڈوانے پر ردعمل دیا ہے تاکہ جاوید آفریدی کو وعدہ یاد دلایا جا سکے۔

.

867fe148de9357bcd9cadc413bf13660 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 ace14592e59d29c461313cde3920c0cc