بہاولنگر میں انسانوں کو گدھے کا گوشت کھلانے کے مکروہ دھندے کا انکشاف

بہاولنگر میں انسانوں کو گدھے کا گوشت کھلانے کے مکروہ دھندے کا انکشاف

بہاولنگر:  لاہور،اسلام آباد،ٹوبہ ٹیگ سنگھ، فیصل آباد، ملتان کے بعدگدھے کا گوشت فروخت کرنے والے اب پنجاب کے شہر بہاولنگر پہنچ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں شہریوں کو گدھے کا گوشت فروخت کرنے والا گروہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،پولیس نے سات گدھوں کا گوشت اور کھال برآمد کر لی۔پولیس نے تین ملزموں کو بھی حراست میں لے لیا۔

 ملزم مقامی جنگل میں سات گدھوں کو کاٹنے کی تیاری کر رہے تھے کہ پولیس آ پہنچی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔مکروہ دھندے میں ملوث دیگر ملزموں کا تعاقب شروع کردیا۔ ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ  وہ جرم چھپانے کیلئے گوشت اور کھال الگ الگ فروخت کرتے تھے۔

مصنف کے بارے میں