مراکش: رکن پارلیمنٹ کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

مراکش: رکن پارلیمنٹ کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

رباط: مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے رکن پارلیمان عبداللطیف مرداس کی سرکاری کار پر کیسا بلانکا کے پوش جنوبی علاقے کیلی فورنی میں فائرنگ کی اور انھیں تین گولیاں لگی ہیں اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ قاتل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

53 سالہ مقتول عبداللطیف مرداس لبرل جماعت دستوری یونین کے رکن تھے اور وہ پارلیمان میں کیسیا بلانکا سے ساٹھ کلومیٹر جنوب میں واقع علاقے بن احمد کی نمائندگی کرتے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں