پاکستانی فلم چلے تھے ساتھ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے

پاکستانی فلم چلے تھے ساتھ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے

پاکستانی فلم چلے تھے ساتھ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے

لالی ووڈ: پاکستانی فلم چلے تھے ساتھ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، جسے دیکھ کر شائقین کو بے صبری سے فلم کی ریلیز کا انتظار ہوگا۔فلم کا ٹریلر اس کے آفیشل فیس بک پیج پر ریلیز کیا گیا۔یہ فلم 6 افراد کی کہانی پر مبنی ہے، جو الگ الگ مسائل اور واقعات سے نمٹتے ہیں اور بعدازاں ایک سفر پر اکھٹے ہوتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں سائرہ شہروز، کینٹ ایس لیونگ، بہروز سبزواری، ژالے سرحدی، منشا پاشا، اسامہ طاہر، فارس خالد، شمیم ہلالی اور شیرباز کلیم شامل ہیںرومانوی کہانی پر مبنی یہ فلم کئی سچے واقعات اور لمحات سے متاثر ہو کر بنائی گئی، فلم کی ہدایات عمر عادل نے دی ہیں، جس کی کہانی عطیہ زیدی نے لکھی ہے، اس فلم کو بینش عمر اور عمر عادل مشترکہ طور پر پروڈیوس کررہے ہیں۔