ترکی کی آبادی میں مردوں کا تناسب خواتین سے بڑھ گیا

ترکی کی آبادی میں مردوں کا تناسب خواتین سے بڑھ گیا

انقرہ: ترکی میں مردوں کی تعداد خواتین سے زیادہ ہو گئی ہے۔


ترک محکمہ شماریات نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر اعداد و شمار کے ساتھ ٴٴخواتین 2016 ٴٴ رپورٹ کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق ترکی کی نفوس کا 50.2 فیصد مردوں اور 49.8 فیصد خواتین پر مشتمل ہے۔ ملک میں40 ملین 43 ہزار 650 مرد جبکہ اس خواتین کی تعداد 39 ملین 7 لاکھ 71 ہزار 221 ہے۔

ترکی میں اوسط عمر 78 جبکہ مردوں کی عمر75.3 اور خواتین کی80.7 سال ہے ۔سائنسی مطالعوں کے مطابق عمومی طور پر خواتین مردوں سے زیادہ طویل زندگی گزارتی ہیں۔

نیوویب ڈیسک< News Source