انہیں اس کا مشورہ بھی دیا گیا کہ وہ سیف سے شادی نہ کریں

انہیں اس کا مشورہ بھی دیا گیا کہ وہ سیف سے شادی نہ کریں

 انہیں اس کا مشورہ بھی دیا گیا کہ وہ سیف سے شادی نہ کریں

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ انہوں نے سیف علی خان سے شادی کے لئے کبھی نہیں سوچا تھا اور انہیں اس کا مشورہ بھی دیا گیا کہ وہ سیف سے شادی نہ کریں ۔بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سیف علی خان سے شادی کے لئے کبھی نہیں سوچا تھا لیکن وہ سیف سے محبت کر بیٹھیں اور ان سے شادی کر نے کا فیصلہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ میں اور سیف بہت عرصے سے ایک ساتھ ہیں اور اس سلسلے میں مجھے مشورہ بھی دیا گیا تھا کہ میں ایسا نہ کروں لیکن میں اپنے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹی ۔