دبئی کے ولی عہد کے انسٹا گرام پر 50 لاکھ فالورز

دبئی کے ولی عہد کے انسٹا گرام پر 50 لاکھ فالورز

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کی سوشل میڈیا پر پذیرائی کی خبریں پہلے بھی آتی رہی ہیں مگر ٴانسٹا گرامٴ پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

الشیخ حمدان کے انسٹا گرام پر ٴفزاعٴ کے لقب سے بنے اکاؤنٹ پر فالورز کی تعداد 5 ملین تک جا پہنچی ہے۔الشیخ حمدان کی شہرت کی ایک بڑی وجہ ان کی ٴانسٹا گرامٴ پر پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز بھی ہیں۔ ان میں اسپورٹس، قدرتی مناظر اور مہم جوئی کی تصاویر اور ویڈیوز خاص طور پر شامل ہیں۔

ان کی انسٹا گرام پر پوسٹ کی ہر تصویر میں دبئی کے کسی خوبصورت زاویے کی نشاندہی کی گئی ہوتی ہے جو ناظرین کے لیے بے پناہ کشش کا سبب بنتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پرلاکھوں افراد پسند کرتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں