اسکول میں داخلے کیلئےعمر60 سال ہونا ضروری ہے

اسکول میں داخلے کیلئےعمر60 سال ہونا ضروری ہے

اسکول میں داخلے کیلئےعمر60 سال ہونا ضروری ہے

نئی دلی: ’’تعلیم سب کے لیے ‘‘ کا نعرہ تو پاکستان میں لگایا جاتا ہے لیکن بھارت میں اس کا عملی ثبوت دیا جا رہا ہے۔ ریاست مہاراشٹرا میں ایک اسکول ایسا بھی ہے جہاں داخلہ لینے کے خواہشمندوں کی عمر ساٹھ سال یا اس سے زائد ہونا ضروری ہے۔بھارت میں ایسا اسکول جہاں دادیاں اور نانیاں ہی زیرتعلیم ہیں اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں داخلہ لینے کے لئے 60 سال کا ہونا ضروری ہے۔

گزشتہ سال بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع تھانے میں خواتین کے لیے ایک اسکول قائم کیا گیا جہاں ساٹھ سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین کو داخلہ دیا جاتا ہے۔ مراٹھی زبان میں تعلیم دینے والے ” آجی بیچی شالہ”نامی اس اسکول میں طالبات کی تعداد اب ستائیس ہو چکی ہے۔

یہ تمام طالبات گلابی رنگ کی ساڑھی میں ملبوس ہو کر اسکول آتی ہیں۔ انہیں ایک پینتالیس سالہ  استانی شیتل  پڑھاتی ہیں جو خود میٹرک پاس ہیں اورفخر محسوس کرتی ہیں کہ ان کے ذریعے مزید خواتین تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔