جنیوا موٹر شو شروع، پہلی ڈرون کار توجہ کا مرکز

جنیوا موٹر شو شروع، پہلی ڈرون کار توجہ کا مرکز

جنیوا: سوئٹزرلینڈ میں شروع ہونے والے ”جنیوا انٹرنیشنل موٹر شو“ میں پہلے روز بہت سی جدید گاڑیوں کی نقاب کشائی کی گئی۔ وینڈا الیکٹرک کار، ٹیوٹا کی بنائی ہوئی الیکٹرک کار ”آئی ٹرل“ ، فرانس سے تعلق رکھنے والی ایئر بس مینو فیکچرز کی بنائی ہوئی ”پوپ اپ“ اور ”ٹی آر ایس“ بھی ان گاڑیوں میں سے ایک ہے۔

”پوپ اپ“ میلہ میں شرکاءکی توجہ کا مرکز بنی رہی جو ٹریفک کے شدید دباﺅ میں دیوہیکل ڈرون کی مدد سے ہوا میں ا ±ڑان بھر کر اس میں سوار شخص کو منزلِ مقصود تک پہنچا دیتی ہے۔

مکمل طور پر الیکٹرک اور مقناطیسی طاقت سے چلنے والی یہ دیدہ زیب ننھی کار جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین ہے اور ماحول دوست ہے جو مستقبل قریب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کا سبب بھی بن سکے گی۔

مصنف کے بارے میں