سلمان خان اپنے موبائل میں کرینہ کپور کی ایک تصویر رکھتے ہیں مگر کونسی؟

سلمان خان اپنے موبائل میں کرینہ کپور کی ایک تصویر رکھتے ہیں مگر کونسی؟

سلمان خان اپنے موبائل میں کرینہ کپور کی ایک تصویر رکھتے ہیں مگر کونسی؟

ممبئی :  بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی محبتیں اور رشتہ داریاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن سلمان خان نے انکشاف کیاہے کہ وہ اپنے موبائل میں کرینہ کپور کی ایک تصویر رکھتے ہیں اور یہ موبائل بیشتراوقات میں ان کے ساتھ ہی ہوتاہے ، کپور بہنیں اور سلمان خان ایک عرصے سے ایک دوسرے سے واقف ہیں ۔
حال ہی میں فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کی پروموشن کے دوران سلمان خان سے کرینہ کپور کیساتھ برابری سے متعلق سوال پوچھاگیا جس پر سلمان خان کے جواب نے بہت سے لوگوں کو حیران کردیا۔ سلمان خان نے اپنا فون نکالا اور یہ تصویر دکھادی اور کہاکہ ہم ایک عرصے سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں ، یہ ہماری ایک تصویر ہے جو اس بات کی گواہ ہے کہ وہ اور کترینہ کتنے عرصے سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں ۔

زیرنظر تصویر ’اندازاپنا اپنا‘ کے سیٹ پر بنائی گئی جس میں کرینہ کی بڑی بہن کرشمہ کپور بھی دکھائی دے رہی ہیں ،دونوں کی پہلی فلم’کیوں کی‘ 2005ءکے اوائل میں پریادرشنز کی ہدایت کار ی میں بنی تھی ، اس کے بعد دونوں 2009ءمیں ’میں اور مسزکھنا‘ میں اکٹھے دیکھے گئے جبکہ کرینکہ کپور نے سلمان خان کی فلم دبنگ 2کے لیے 2012ءمیں خصوصی طورپر آئٹم نمبر بھی کیاتھا،اب بجرنگی بھائی جان میں سلمان خان کی پارٹنر کرینہ کپور ہیں ۔