جگا جاسوس کی شوٹنگ کے دوران کترینہ زخمی

جگا جاسوس کی شوٹنگ کے دوران کترینہ زخمی

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اپنی زیر تکمیل فلم ”جگا جاسوس“ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں۔

ایک منظر عکسبند کرتے ہوئے ان کی گردن پر چوٹ آئی ہے، تکلیف بڑھنے پر فوراً ڈاکٹر کو سیٹ پر مدعو کیا گیا جس نے انہیں مکمل طور پر آرام کرنے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔

اس واقعہ کے بعد کترینہ کیف زی سنے ایوارڈز کی تقریب میں پرفارم نہیں کرسکیں گی۔ واضح رہے کہ کترینہ نے سلمان خان کے ساتھ زی سنے ایوارڈز کی تقریب میں پرفارم کرنا تھا۔

مصنف کے بارے میں