مسافروں کیلئے خوشخبری، 23 ٹرینوں کے کرائے میں کمی کا اعلان

لاہور : پاکستان ریلویز نے ملک بھر میں چلنے والی 23 گاڑیوں کے کرایوں میں کمی جبکہ 11 کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے، رد و بدل کا اطلاق

مسافروں کیلئے خوشخبری، 23 ٹرینوں کے کرائے میں کمی کا اعلان

لاہور : پاکستان ریلویز نے ملک بھر میں چلنے والی 23 گاڑیوں کے کرایوں میں کمی جبکہ 11 کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق 23 گاڑیوں کے کرایوں میں 10 سے 21 فیصد تک کمی کی گئی جبکہ 11 گاڑیوں کے کرایوں میں 5 سے 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، کرایوں میں رد و بدل کا اطلاق 15 مارچ  2017ء سے ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرین لائن کا لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 1510 سے کم کرکے 1200 روپے کردیا گیا ہے، پاکستان ایکسپریس کے کرائے میں اضافے کی تجویز کو 25 اپریل تک مؤخر کردیا گیا ہے، تیز گام، خیبر میل، عوام ایکسپریس اور جعفر ایکسپریس کے کرائے ریل کار کے برابر کردیے گئے جبکہ خیبر میل، علامہ اقبال اور عوام ایکسپریس کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ ہوگا۔