شہد کی مکھیاں بھی فٹ بال کھیل سکتی ہیں

شہد کی مکھیاں بھی فٹ بال کھیل سکتی ہیں

لاہور : کیا آپ جانتے ہیں شہد کی مکھیاں فٹ بال کھیل سکتی ہیں اور گول بھی کر سکتی ہیں؟ سننے میں یہ بات بہت حیران کن لگتی ہے مگر یہ حقیقت ہے۔ حال ہی میں ایک تحقیق میں ثابت ہوا کہ ایک ننھے بیج سے بھی کم جسامت کا دماغ رکھنے والی شہد کی مکھی فٹبال بھی کھیل سکتی ہے۔

تحقیق کے لیے مکھی کی جسامت سے مطابقت رکھتی ایک چھوٹی سی گیند اور اتنا ہی گراو نڈ بنایا گیا۔ بعد ازاں ایک مکھی کو فٹ بال کھیلنے کی تربیت دی گئی۔ اس کے لیے اسے گیند کی سمت بتائی گئی اور صحیح حرکت پر اسے انعام میں چینی کا ایک ٹکڑا دیا گیا۔

مکھی نے بہت جلد بتائی گئی مووز کو سیکھ لیا۔اس کے بعد اس مکھی کو دیکھ کر ہر مکھی نے فٹ بال کھیلنا سیکھی، کھیلی اور گول کیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد کی مکھیوں میں سیکھنے کی حد درجہ صلاحیت موجود ہوتی ہے اور یہی خوبی اسے دوسرے کیڑوں سے ممتاز بناتی ہے۔

مصنف کے بارے میں