پی ایس ایل تھری : کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے کراچی کنگز کو 67رنز سے شکست دیدی

پی ایس ایل تھری : کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے کراچی کنگز کو 67رنز سے شکست دیدی
کیپشن: psl 3 quetta gladiator islamabad united shane watson پی ایس ایل تھری کوئٹہ گلیڈئیٹر اسلام آباد یونائیٹڈ

شارجہ : پی ایس ایل تھری کے انیسویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے کراچی کنگز کو 67رنز سے شکست دے دی ، فاتح ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 180 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا جس کو کراچی کنگز کے کھلاڑی عبور نہ کر سکے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری کے انیسویں میچ میں کوئٹہ گلیڈئیٹر نے کراچی کنگز کی ٹیم کو67رنز سے شکست دے دی۔

فاتح ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں پر 180 رنز بنائے جس میں شین واٹسن کے 58 گیندوں پر ناقابل شکست 90 رنز بھی شامل ہیں ۔

واٹسن نے سات چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے دھواں دار اننگ کھیلی ، اوپننگ بلے باز اسد شفیق  16 رنز بنا سکے ، کیون پیٹرسن نے ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر 52 رنز کی اننگ کھیلی۔روسو نے 7 گیندوں پر 13 سکور کیے ، انور علی نے چار گیندوں پر چھ سکور کیے۔

کراچی کنگز کی جانب سے بائولنگ لائن متاثر کن کارکردگی میں دکھانے میں ناکام رہی اور محمد عامر ، عثمان خان ، محمد عرفان اور شاہد آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

مطلوبہ ہدف کے جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم خاص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم مقررہ اوور میں8 وکٹوں پر 113رنز بنا سکی۔

کراچی کنگز کی جانب سے اوپننگ بلے باز ڈینلی ایک ، شاہد آفریدی ایک اور انگرام پانچ رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔

بابر اعظم شین واٹسن کی گیند پر انور علی کے ہاتھوں 32 سکور پر کیچ آئوٹ ہوئے ، بوپارہ بغیر کوئی رن بنائے سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔