امریکہ نے طالبان کمانڈر ملا فضل اللہ،عبدالولی اور منگل باغ کے سروں کی قیمت مقرر کردی

امریکہ نے طالبان کمانڈر ملا فضل اللہ،عبدالولی اور منگل باغ کے سروں کی قیمت مقرر کردی
کیپشن: فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے پہلے انتہائی اہم اقدام اٹھاتے ہوئے طالبان کمانڈر ملا فضل اللہ، عبدالولی اور منگل باغ کے سروں کی قیمت مقرر کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی حکومت نے کالعدم تحریک طالبان کے تین بڑے عہدیداروں کے سر کی قیمت مقرر کر دی، یہ اعلان پاک امریکہ مذاکرات سے چند گھنٹے قبل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو چیئرمین سینیٹ کا حتمی فیصلہ کریں گے:آصف زرداری

کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈرز عبدالولی اور منگل باغ کے سر کی قیمت 30 لاکھ ڈالر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ملا فضل اللہ کے سر کی قیمت 50 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ امریکہ کی جانب سے خیر سگالی کا یہ اقدام پاک امریکہ تعلقات استوار کرنے میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔