ٹرمپ شمالی کوریا کے صدر سے ملاقات کیلئے رضا مند

ٹرمپ شمالی کوریا کے صدر سے ملاقات کیلئے رضا مند

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان سے ملاقات کے لیے رضامند ہو گئے ۔ جنوبی کوریا کا وفد شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کا پیغام لے کر واشنگٹن پہنچا جہاں جنوبی کوریا کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر نے بریفنگ دی ۔

جنوبی کوریا کے وفد نے کم جونگ ان کا خط امریکی صدر کو پیش کیا۔ وفد نے کہا کہ شمالی کوریا کے سربراہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کے خواہشمند ہیں۔ جنوبی کوریا کے وفد نے کہا کہ خط صدر ٹرمپ کے لیے شمالی کوریا کا دعوت نامہ ہے ۔

مزید پڑھیں:  ملا فضل اللہ،عبدالولی اور منگل باغ کے سروں کی قیمت مقرر کردی

 

وفد نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کے صدر خطے کو ایٹمی یتھیاروں سے پاک کرنا چاہتے ہیں اور وہ میزائل تجربات بند کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔ امریکا پیر کو شمالی کوریا سے متعلق صورتحال سے سلامتی کونسل کو آگاہ کرے گا۔

یاد رہے گزشتہ دنوں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے جنوبی کوریا سے آئے وفد سے کہا ہے کہ وہ دوبارہ اتحاد کر کے نئی تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں۔ کم جونگ ان نے وفد سے مزید کہا کہ وہ باہمی تعلقات میں بھرپور اضافہ اور مضبوطی دیکھنا چاہتے ہیں۔ شمالی کوریا کے رہنما نے جنوبی کوریا کے وفد کے اعزاز میں عشایئہ بھی دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  انڈونیشیا میں 2 اسلامی تعلیمی اداروں میں طالبات کو حجاب نہ کرنے کی ہدایات

اس ملاقات پر امریکا نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ وہ شمالی اور جنوبی کوریا کے بہتر ہوتے تعلقات پر نظر رکھے ہوئے ہے تاہم وہ اس وقت تک پیانگ یانگ (شمال کوریا) سے مذاکرات نہیں کرے گا جب تک وہ جوہری ہتھیاروں سے دستبردار نہیں ہوتا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں