فی الحال سرفراز کپتان،عماد وسیم مستقبل میں اچھے کپتان ثابت ہونگے:مکی آرتھر

فی الحال سرفراز کپتان،عماد وسیم مستقبل میں اچھے کپتان ثابت ہونگے:مکی آرتھر

دبئی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پی ایس ایل فرنچائز کے مینٹور مکی آرتھر نے کہا ہے کہ وہ جب تک قومی ٹیم کی کوچنگ کررہے ہیں تب تک سرفراز احمد ہی کپتان رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:شین واٹسن نے پی ایس ایل سیزن 3 کا انتہائی شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا

گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے مابین میچ کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ فی الحال سرفراز احمد ہی کپتان ہونگے جبکہ عماد وسیم مستقبل میں اچھے کپتان ثابت ہونگے۔مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لیے 20 کھلاڑی ان کی نظر میں ہیں جن میں 15 منتخب کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل تھری : کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے کراچی کنگز کو 67رنز سے شکست دیدی
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے بعد ہمارے سامنے کئی چیلنجز ہوں گے، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز کھیلنی ہے اور ہم ان چیلنجز کے لیے تیار ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شین واٹسن کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کی ٹیم کو 67 رنز سے شکست دی۔