پاکستان جانے کیلئے فیملی کے فیصلے کا انتظار ہے ، شین واٹسن

پاکستان جانے کیلئے فیملی کے فیصلے کا انتظار ہے ، شین واٹسن

دبئی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارح مزاج بلے باز شین واٹسن کا کہنا ہے کہ پاکستان جانے کے لئے انہیں کچھ رکاوٹوں کا سامنا ہے تاہم اس حوالے سے انہیں اپنے اہل خانہ کے فیصلے کا انتظار ہوگا۔

کراچی کنگز کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران شین واٹسن کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے خلاف حکمت عملی کے تحت کھیلے، اس سے قبل ملتان سلطانز کے خلاف کچھ غلطیاں کیں جس کی وجہ سے شکست ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :فی الحال سرفراز کپتان،عماد وسیم مستقبل میں اچھے کپتان ثابت ہونگے:مکی آرتھر
 
 شین واٹسن نے کہا کہ کرکٹ پاکستان جارہی ہے جو خوش آئند ہے. پاکستانی کرکٹ سے بہت لگاؤ رکھتے ہیں اور اپنے ہوم گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کو کھیلتا دیکھنا اچھی چیز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شین واٹسن نے پی ایس ایل سیزن 3 کا انتہائی شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا
 
 پاکستان جانے سے متعلق سوال پر شین واٹسن نے کہا کہ پاکستان جانے سے پہلے زیادہ اہمیت کا حامل یہ ہے کہ ہم فائنل میں پہنچیں اور ٹیم اس کے لئے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں