قومی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ سری لنکا کیلئے روانہ ہو گئی

قومی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ سری لنکا کیلئے روانہ ہو گئی

لاہور : دورہ سری لنکا کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا 21 رکنی سکواڈ ہیڈ کوچ مارک کولز کی زیرنگرانی سری لنکا روانہ ہوگیا ہے. سکواڈ میں 15 خواتین کرکٹرز اور 6 رکنی ٹیم منیجمنٹ شامل ہے. کھلاڑیوں میں بسمہ معروف کپتان، ناہیدہ خان، سدرہ امین، جویریہ ودود، منیبہ علی، فریحہ محمود اور سدرہ نواز ٹیم میں شامل ہیں. ثناء میر، ندا ڈار، کائنات امتیاز، نتالیہ پرویز، نشرہ سندھو، غلام فاطمہ، ڈیانا بیگ اور ایمن انور بھی کھلاڑیوں میں شامل ہیں. سری لنکا روانہ ہونے والی 6 رکنی منیجمنٹ میں ہیڈ کوچ مارک کولز، منیجر عبدالرقیب، شاہد انور بیٹنگ کوچ، ابرار احمد ٹرینر، زبیر احمد اینالسٹ اور ساجدہ فجر فزیو تھراپسٹ شامل ہیں. دورہ سری لنکا کیلئے قومی خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 28 فروری سے 8 مارچ تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں لگایا گیا تھا.

یہ بھی پڑھیں:پاکستان جانے کیلئے فیملی کے فیصلے کا انتظار ہے ، شین واٹسن
 
 یاد رہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ سریز کھیلنے سری لنکا روانہ ہوئی ہے. دونوں ٹیموں کے مابین تین ایک روزہ میچ دمبولا کرکٹ اسٹیڈیم اور تین ٹی ٹونٹی میچ کولمبو کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے. پاک سری لنکا ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین ایک روزہ میچ بیس، بائیس اور چوبیس مارچ کو کھیلے جائیں گے. یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آخری دو ایک روزہ میچ آئی آئی سی ویمن چیمپئین شپ کا حصہ ہیں. ادھر پاکستان اور سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی میچ اٹھائیس، تیس اور اکتیس مارچ کو کھیلے جائیں گے. یاد رہے کہ سریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بسمہ معروف کریں گی.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں