بیوی کے الزامات ،محمد شامی کیخلاف ایف آئی آر درج

بیوی کے الزامات ،محمد شامی کیخلاف ایف آئی آر درج

ممبئی :بیوی کے الزامات کے بعد محمد شامی کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہاہے ۔ پہلے محمد شامی کو سینٹرل کنٹریکٹ کی لسٹ سے فارغ کیا گیا اور اب فاسٹ باؤلر کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے ۔بھارتی میڈیا کی مطابق محمد شامی کیخلاف ایف آر درج کر لی گئی ۔

598113889afa88c7de8a3b8cb480db0f

 بھارتی میڈیا کے مطابق محمد شامی کو سینٹرل کنٹریکٹ کی لسٹ سے عین موقع پر ڈراپ کیا  گیا ۔پہلے محمد شامی کو اس لسٹ میں شامل کیا تھا لیکن شامی کی بیوی ہاسن جہان کے الزامات کے بعد انہیں حتمی لسٹ سے فارغ کر دیاتھا ۔ بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شامی کی اہلیہ کے ان پر الزامات کی وجہ سے ہم نے انہیں سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں کیا اور پولیس تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی فاسٹ باؤلر کو کنٹریکٹ دینے کے بارے فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اہلیہ کے الزامات ، محمد شامی بی سی سی آئی کے نئے سالانہ سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم

خیال رہے کہ شامی کی اہلیہ ہاسن جہان نے سوشل میڈیا پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ محمد شامی کے کئی خواتین سے تعلقات ہیں۔ وہ اور ان کے گھر والے نے ناصرف مجھے جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے رہے ہیں بلکہ جان سے مارنے کی کوشش بھی کرچکے ہیں جب کہ محمد شامی ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں