عمران خان کی دشمنی نواز شریف سے ہے ، ہتھیار زرداری کے سامنے ڈال دیئے:مریم نواز

عمران خان کی دشمنی نواز شریف سے ہے ، ہتھیار زرداری کے سامنے ڈال دیئے:مریم نواز
کیپشن: maryam nawaz sharif bahawalpur jalsa

بہاولپور:مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ، زرداری کے دربار پر خان صاحب حاضری دے رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے بہاولپور میں ن لیگ کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرداری کے دربار پر خان صاحب حاضری دے رہے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ مقبول ہو رہا ہے ، ووٹ کو بیچنے والوں کو رونا پڑے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے اپنے سینیٹرز کو زرداری کے قدموں میں ڈال دیا ، عمران خان نے کام کیے ہوتے تو زرداری سے چھپ کر نہ ملتے ، دشمنی نواز شریف سے ہے ، ہتھیار زرداری کے سامنے ڈال دیئے۔

انھوں نے کہا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نواز شریف کو نااہل کر دیا جاتا ہے ، سینیٹ الیکشن کے دوران عوامی نمائندوں کو خریدا جا رہا ہے ، عمران خان نے اپنے اراکین کی بولیاں لگنے کا شور مچایا تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے جس شخصیت کو ملک کی بیماری کہا آج اپنے نمائندوں کو اس کے ہی قدموں میں ڈال دیا ہے ۔