پانچ سالوں میں مہنگائی ، بجلی لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی کی کمر توڑ دی:نواز شریف

پانچ سالوں میں مہنگائی ، بجلی لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی کی کمر توڑ دی:نواز شریف
کیپشن: ex prime minster nawaz sharif سابق وزیراعظم نواز شریف بہاولپور جلسہ سے خطاب

بہاولپور:سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بہاولپور والوں نے آج اپنا فیصلہ سنا دیا ، ہم نے مہنگائی ، بجلی لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی کی کمر توڑ دی ، بہاولپور سے لاہور تک چھ رویہ موٹر وے بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے بہاولپور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور والوں نے آج اپنا فیصلہ سنا دیا ، الیکشن سے پہلے الیکشن ہو گیا۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے پانچ سالوں میں مہنگائی ، بجلی لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی کی کمر توڑ دی ہے ، بہاولپور کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتا ہوں ، نواز شریف کو صرف بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر گھر بھیج دیا گیا۔

نواز شریف نے کہا کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی تو نااہل کر دیا تنخواہ لے لیتا تو پتہ نہیں کیا ہوتا ، میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے ۔

انھوں نے کہا کہ اب بہاولپور میں بھی میٹرو بس آنی چاہئے ، اگر آپ نے دوبارہ موقع دیا تو انشااللہ سب کو اپنے گھر ملیں گے اور انصاف کو آپ کے گھر کی دہلیز تک پہنچائیں گے ۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی قوم کے ساتھ گزشتہ 70 برس سے جو ظلم ہو رہا ہے اس کیخلاف بغاوت کا اعلان کرتا ہوں ، اپنی نوجوان نسل کو مایوس نہیں کروں گا-