17 سالہ شاہین آفریدی ملتان سلطانز کے لئے ڈراؤنہ خواب بن گئے

17 سالہ شاہین آفریدی ملتان سلطانز کے لئے ڈراؤنہ خواب بن گئے

دبئی : لاہور قلندرز کے نوجوان فاسٹ باولر شاہین آفریدی نے اپنی تباہ کن باولنگ سے ملتان سلطانز  کی بیٹنگ لائن تباہ کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق 17 سالہ نوجوان فاسٹ باولر نے لاہور قلندرز کے 7 ویں میچ میں 3.4 اوورز میں 4 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ آوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں شاہین آفریدی نے اپنے دوسرے اوور میں شعیب ملک، وائٹلے اور سیف بدر کو آوٹ کیا تاہم وہ اپنی ہیٹ ٹرک مکمل نہ کر سکے، مگر ایک ڈاٹ بال کے بعد ہی اگلی بال پر سیف بدر  کو  صفر  رن  پر  چلتا  کیا۔

میچ کے دوران اپنے آخری اورر میں انہوں نے لگاتا ایک رنز پر جنید خان اور صفر رن پر سہیل تنویر کو آوٹ کیا۔