سنی لیون کی زندگی پر بننے والی ویب فلم جلد ریلیز کی جائے گی

سنی لیون کی زندگی پر بننے والی ویب فلم جلد ریلیز کی جائے گی

ممبئی: بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیونی کی زندگی پر مبنی ’کرن جیت‘ نامی بائیوگرافی ویب سیریز فلم جلد ہی بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق جی ہاں، سنی 36 سالہ کینیڈین نژاد بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی کی زندگی پر بننے والی بائیو گرافی فلم پر’زی میڈیا نیٹ ورک‘ کا ’زی 5‘ کام کر رہا ہے، جسے اسی چینل کی ویب اسٹریمنگ پر جاری کیا جائے گا۔’زی 5‘ کے ٹوئٹر ہینڈل سے بتایا گیا کہ جلد ہی صارفین ویب اسٹریمنگ پر ’کرن جیت‘ نامی بائیوگرافی فلم دیکھ سکیں گے، جس میں ناظرین اداکارہ کے ’کرن جیت سے سنی لیونی‘ کا سفر دیکھ سکیں گے۔

9a7e7476771b404d6b5de761b548ccec


سنی لیونی نے بھی ٹوئیٹ کرکے بتایا کہ جلد ہی ان کی زندگی پر بننے والی فلم ’زی 5‘ پر نشر کی جائے گی۔

237737908b74c16f4fe45ad3ce729b4a