ٹوئٹر نے ”بلیو ٹک“ عام صارفین تک پہنچانے کا اعلان کر دیا

ٹوئٹر نے ”بلیو ٹک“ عام صارفین تک پہنچانے کا اعلان کر دیا

کیلیفورینا:سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر نے عام صارفین کے اکاونٹس پر بلیو ٹِک لگانے کا عمل بہت آسان بنانے کا اعلان کر دیا۔
رپورٹس کے مطاب ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسی نے گزشتہ روز پیری اسکوپ لائیو اسٹریم کے دوران انکشاف کیا کہ کمپنی بلیو چیک مارک کی تصدیق کو تمام صارفین تک توسیع دینا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہر صارف کے لیے اپنے اکاو نٹ کو ویریفائی کرانے کا عمل اوپن کرنا ہے اور یہ عمل آسان ہوگا جس سے ہر ایک اپنے بارے میں حقائق کی زیادہ تصدیق کرسکے گا اور اس عمل کے لیے ہم کسی قسم کا تعصب نہیں کریں گے۔انہوں نے تسلیم کیا کہ ابھی اکاو¿نٹ ویریفائی کرانا پلیٹ فارم میں بہت مشکل کام ہے اور اب اس سسٹم پر نظرثانی کی جارہی ہے۔
تاہم جیک ڈورسی نے فی الحال نئے تصدیقی نظام کی تفصٰلات ظاہر نہیں کیں مگر یہ عمل پہلے کے مقابلے میں آسان بنانے کا وعدہ ضرور کیا، جس سے عام صارف بھی فائدہ اٹھاسکیں گے۔