گیس سٹیشن پر کام کرنے والی سعودی خاتون سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

گیس سٹیشن پر کام کرنے والی سعودی خاتون سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

ریاض: سعودی عرب میں گیس سٹیشن پر کام کرنے والی خاتون سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق 43 سالہ ’’مروت بخاری ‘‘پہلی سعودی خاتون ہیں جو گیس سٹیشن پر کام کرتی ہیں ، یہ خاتون 4 بچوں کی ماں ہیں جنہیں کچھ عرصہ قبل ہی گیس سٹیشن پر سپروائزر کے طور پر ترقی دی گئی تھی جبکہ یہ نقاب میں ہونے کے باوجود بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیتی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مروت بخاری نے کہا کہ جب انہوں نے یہ کام کرنے کا فیصلہ کیا تو ان کو اپنے خاندان کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، تاہم کچھ وقت گزرنے کے بعد انہوں نے سب کو قائل کرلیا۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خواتین کو ڈرائیونگ کرنے اور کھیلوں میں حصہ لینے جیسے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔