سراج الحق نے رضا ربانی کو متفقہ طور پر چیئرمین سینیٹ بنانے کی تجویز دیدی

سراج الحق نے رضا ربانی کو متفقہ طور پر چیئرمین سینیٹ بنانے کی تجویز دیدی
کیپشن: siraaj ul haq agree for razza rabbani

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی رضا ربانی کو متفقہ چیئرمین سینیٹ بنانے کی تجویز دیدی۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے شیر گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی کو متفقہ طور پر چیئرمین سینیٹ بنانے کی تجویز دیدی ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن متفق ہے لیکن پیپلز پارٹی حیران ہو کر اپنے بندے کو ہی قبول نہیں کر رہی۔

پارٹی کے سربراہان نے تسلیم کیا کہ سینیٹ الیکشن میں ان کے ممبران بکے ہیں ، سپریم کورٹ ہارس ٹریڈنگ پر سومو ٹو ایکشن لے۔

سراج الحق نے مزید کہا ہے کہ پانامہ پیپرز میں ایک کو سزا ہوئی ، چار سو سے زائد لوگوں کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔