ٹوبہ ٹیک سنگھ، زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے 4 افراد جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ، زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے 4 افراد جاں بحق
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔فائل فوٹو

ٹوبہ ٹیک سنگھ: زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زہریلا کھانا کھاکر مرنے والوں میں ماں اور تین بیٹیاں شامل ہیں جن کی لاشوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ دیکھا جائے گا کہ واقعہ قتل ہے یا خودکشی اس حوالے سے علاقہ مکینوں سے بھی معلومات اکٹھا کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد ہی موت کی دیگر وجوہات سامنے آئیں گی۔