پی ایس ایل فور کا اہم مرحلہ، اسلام آباد اور لاہور آج مدمقابل ہونگے

پی ایس ایل فور کا اہم مرحلہ، اسلام آباد اور لاہور آج مدمقابل ہونگے
کیپشن: نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے دوپہر 12 بجے کھول دیے جائیں گے اور شام 5 بجے بند کر دیے جائیں گے۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں پلے آف مرحلے کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹاکرا ہو گا۔

لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کا آغاز شام 7 بجے ہو گا جسے دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کو وقت پر اسٹیڈیم پہنچنا ہو گا کیونکہ نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے دوپہر 12 بجے کھول دیے جائیں گے اور شام 5 بجے بند کر دیے جائیں گے۔

ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں جب کہ سیکیورٹی بھی انتہائی سخت رکھی گئی ہے جس کے تحت 13 ہزار سیکیورٹی اہلکار نیشنل اسٹیڈیم اور اس کے اطراف ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔