ڈاکٹروں نے میراعلاج کرنے سے انکار کردیا ہے:نواز شریف

ڈاکٹروں نے میراعلاج کرنے سے انکار کردیا ہے:نواز شریف

لاہور:میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے میرا علاج شروع کرنے سے انکار کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور موجودہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی۔

دوران ملاقات نواز شریف نے کہا کہ ڈاکٹرز نے میرا علاج شروع کرنے سے انکار کر دیاہے جبکہ ڈاکٹرز کا موقف ہے کہ ہمیں صرف تشخیص کا کہا گیا ہے میں حکومت کا غیر سنجیدہ اور تضحیک امیز رویہ برداشت نہیں کروں گا حکومت ایک مرتبہ پھر میرا تمسخر اڑانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

شہبا زشریف نے بتایا کہ علالت کے باوجود نواز شریف کا حوصلہ بلندہے تاہم ان کی صحت ٹھیک نہیںہے ڈاکٹرز کوبھی ان کی صحت پرسنجیدہ تحفظات ہیں ڈاکٹرز نے نواز شریف کا فوری طور پر علاج شروع کرنے کا مشورہ دیاہے ان کو جنوری سے دل کی تکلیف شروع ہوئی ہے حکومت نواز شریف کے علاج کے معاملے پر بے حسی کا مظاہرہ کرتی رہی تین مرتبہ کے وزیراعظم کے علاج کے معاملے پر انتقام اور سیاست افسوس ناک ہے ۔