پاکستانی عمرہ زائرین بدستور سر فہرست

پاکستانی عمرہ زائرین بدستور سر فہرست
کیپشن: فوٹو فائل

مکہ مکرمہ: وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ 30جمادی الثانی 1440ھ تک 45لاکھ66ہزار 632عمرہ ویزے جاری کئے گئے۔

اب تک 40لاکھ 85ہزار 775 معتمر ارض مقدس پہنچے۔ ان میں سے فی الوقت 432ہزار 119معتمر ارض مقدس میں موجود ہیں۔36لاکھ53ہزار 656عمرہ و زیارت سے فارغ ہوکر وطن واپس چلے گئے۔

اب تک پاکستانی معتمرین اول ہونے کا ریکارڈ برقرار رکھے ہوئے ہیں جہاں سے 981ہزار 131معتمر آچکے ہیں۔ انڈونیشیا دوسرے، ہندوستان تیسرے، مصر چوتھے اور یمن پانچویں نمبر پر ہے۔