بنگلہ دیش کا پاکستانی سکاﺅٹس کو ویزے جاری کرنے سے انکار

بنگلہ دیش کا پاکستانی سکاﺅٹس کو ویزے جاری کرنے سے انکار
کیپشن: فوٹو فائل

کراچی: بنگلہ دیش کی حکومت نے افغانستان کی طرز پر پاکستانی سکاﺅٹس کے ویزے جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے ویزے کے لیے گئے ہوئے پاسپورٹ سندھ بوائز سکائوٹس کو واپس کر دیئے ہیں۔

بنگلہ دیش کی حکومت نے افغانستان کی طرز پر پاکستانی سکاﺅٹس کے ویزے سیکیورٹی اور پولیس کلیئرنس سے مشروط کر دیئے اورکراچی میں قائم بنگلہ دیش ہائی کمیشن نے بنگلہ دیش حکومت کی پالیسی کاعذرپیش کرتے ہوئے.

ویزے جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے ویزے کے لیے گئے ہوئے پاسپورٹ سندھ بوائز سکاﺅٹس کوواپس کردیے جس کے سبب ڈھاکہ میں شروع ہونے والی انٹرنیشنل جمبوری پاکستانی سکاﺅٹس کی نمائندگی کے بغیرہی شروع کی جا رہی ہے۔